5 جولائی 2011 - 19:30

سوات…وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 2008 کے بعد اسٹیبلشمنٹ جمہوریت کے ساتھ ہے۔

ابنا: ڈرون حملوں کے باعث شدت پسندی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔سوات میں شدت پسند ی کے خاتمے پر منعقدہ تین روزہ سیمناریں شرکت کے موقع پر جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ 2008 کے بعد اسٹیبلشمنٹ جمہوریت کے ساتھ ہے۔اس سے پہلے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سوات میں دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ گرفتارکئے گئے شدت پسندوں کو عدالتوں سے موثر سزائیں مل جائیں۔وزیراعطم کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے باعث شدت پسندی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ پاکستان شدت پسندی کے خلاف پوری طرح پر عزم ہے۔شدت پسندی کے خلاف جنگ ہماری بقاکے لئے ہے۔بھارت سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات چاہتاہے۔تاہم اس سلسلے میں ہندوستان کو مثبت کردار اداکرنا ہوگا۔وزیرعظم نے کہا کہ شد ت پسندی کے خلاف ہونے والی جنگ میں ایک طرف 30 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا تو دوسری جانب ملکی معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169 

دنیاکےانصاف پسندوں کامطالبہ: ہائی کمشنر ہیومین رائٹس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بحرین روانہ کرےCLICK